Featuredاسلام آباددنیا

اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کے لیے نامزد کردیا

 اسحاق ڈار کا شہباز شریف کے ساتھ پاکستان واپسی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کے لیے نامزد کردیا، جس کے بعد اُن کی شہباز شریف کے ساتھ پاکستان واپسی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کی زیرصدارت لندن میں اہم پارٹی اجلاس ہوا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی وقومی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

دوران اجلاس مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفی قائد محمد نوازشریف کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’وزارت آپ کی امانت تھی، آپ نے ہی وزیر بنایا تھا، چار ماہ میں اپنی بھرپور صلاحیت سے کام کیا، پارٹی اور ملک سے وفاداری نبھائی‘۔
نوازشریف نے مستعفی ہونے پر مفتاح اسماعیل کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے مشکل ترین حالات میں ذمہ داریاں نبھائیں، جو قابل تعریف ہے‘۔

نواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیرِ خزانہ کے لئے نامزد کر دیا جبکہ انہیں وزیراعظم کے ساتھ پاکستان واپس بھیجنے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ شہباز شریف کے ساتھ ہی پاکستان واپس پہنچیں گے۔

اجلاس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سابق حکومت کی لگائی معاشی تباہی کی آگ موجودہ حکومت کوبجھانا پڑی ہے، ملک کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب، مفتاح اسماعیل،ملک محمد احمدخان اور احد چیمہ کی اجلاس میں شرکت کی۔

یاد رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار 2018 میں اس وقت کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے طیارے پر سوار لندن چلے گئے تھے. اور تقریبا پانچ سال سے لندن میں قیام پذیر ہیں، ایک مرتبہ پھر وہ وزیر اعظم شہباز شریف کے طیارے میں ہی لندن سے اسلام آباد واپس آئیں گے، وطن واپسی کے بعد وہ بطور سینیٹر حلف اٹھائیں گے جس کے بعد انہیں وزارت خزانہ کا قلمدان دیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close