Featuredپنجاب

مفرور اسحاق ڈار ملک واپس آ رہا ہے : عمران خان

لگتا ہے تاجروں کیلئے بھی ڈیزل مہنگا ہو گیا ہے، لگتا ہے تاجروں کو فضل الرحمان سے خاص محبت ہے

لاہور : عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف آڈیو میں کہتا ہے کوئی اور طریقہ نکالیں گے۔

لاہور میں تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن ان کا نوکر ہے، ابھی اور بھی چیزیں نکلیں گی۔ شہباز شریف، نواز شریف اور اسحاق ڈار کے بیٹے باہر ہیں

عمران خان کا کہنا ہے کہ مریم کا داماد بھارت سے مشینری درآمد کر رہا ہے، شہباز شریف آڈیو میں کہتا ہے کوئی اور طریقہ نکالیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ لگتا ہے تاجروں کیلئے بھی ڈیزل مہنگا ہو گیا ہے، لگتا ہے تاجروں کو فضل الرحمان سے خاص محبت ہے، ملک کے بڑے ڈاکوؤں کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے، کشمیریوں کا حق مارنے پر ہم نے بھارت سے تجارت پر پابندی لگائی تھی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ کابینہ کے 60 فیصد اراکین کرپشن کیسز میں ضمانت پر ہیں، بہت مہنگائی کا کہہ کر ہماری حکومت گرائی گئی، آج مہنگائی میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف گوری چمڑی سے اتنا خوفزدہ ہے اینکر سے پیسے مانگنا شروع کر دیے، مفرور اسحاق ڈار ملک واپس آ رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close