Featuredاسلام آباد

گزشتہ حکومت کی بدترین غفلت کا بوجھ ہمیں اٹھانا پڑا : وزیراعظم

اسلام آباد : مفتاح اسماعیل نے مشکل حالات میں وزارت کا قلمدان سنبھالا، اسحاق ڈار منجھے ہوئے سیاستدان اور تجربہ کار ماہر معیشت ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت کی سبسڈی کی وجہ سے ہمیں قیمتیں بڑھانا پڑیں، پچھلی حکومت کی بدترین غفلت کے باعث ہمیں بوجھ اٹھانا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت میں اپنی قابلیت سے کامیابیاں سمیٹیں۔ مفتاح اسماعیل نے مشکل حالات میں وزارت کا قلمدان سنبھالا، انہوں نے مشکل فیصلے کرکے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کیا۔ سمرقند میں ایس سی او اجلاس میں شرکت کامیاب رہی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بڑی محنت سے کام کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کی سبسڈی کی وجہ سے ہمیں قیمتیں بڑھانا پڑیں۔ گزشتہ حکومت نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا، آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے خلاف ورزی کی۔ پچھلی حکومت کی بدترین غفلت کے باعث ہمیں بوجھ اٹھانا پڑا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close