Featuredاسلام آباد

عمران خان کھیل کھیل میں ملک سے کھیل گیا : مریم نواز

اسلام آباد : لیگی رہنماء کا کہنا ہے کہ عمران خان جواب دو! جھوٹ پر مبنی سیاست کیوں کی؟ عمران خان کھیل کھیل میں ملک سے کھیل گیا اور سب تماشہ دیکھتے رہے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج انصاف ہوگیا، ہماری بے گناہی ثابت ہوگئی۔ فیصلے پر اللہ کا شکرا دا کرتی ہوں۔ نواز شریف میرے والد اور لیڈر ہیں۔ فیصلے سننے کے بعد سب سے پہلے نواز شریف سے بات کی۔ نواز شریف کو بتادیا کہ ہم سرخرو ہوگئے ہیں۔ نواز شریف کو اللہ نے سرخرو کیا، میری بات تو بہت بعد میں آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے کے بعد خیال آیا اللہ آزمائش کے بعد کامیابی دیتا ہے۔ اپنے وکلا کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتی ہوں۔ جھوٹ کا اختتام ایسے ہی ہوتا ہے جیسے آج ہوا۔ نواز شریف بہت جلد واپس آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بے بس شخص ہے۔ جواب دینا ہوگا کہ تم نے جھوٹ کیوں جھوٹ بول کر سیاست کی۔ عمران خان کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ عمران خان فاؤل پلے کے ذریعے اقتدار میں آئے۔

لیگی رہنماء نے کہا کہ نواز شریف کی طرح کوئی سرخرو نہیں ہوا۔ اللہ تعالیٰ نے تمہیں جھوٹا ثابت کیا۔ تاریخ میں کسی سیاسی لیڈر کا اتنا کڑا احتساب نہیں ہوا۔ نواز شریف کو نکال کر سازش کرنے والے بھی خاموش ہیں۔ پلاننگ کے ساتھ نواز شریف کو ہٹایا گیا۔ عمران خان 3 زندگیاں بھی لے آئیں تو بھی نواز شریف نہیں بن سکتے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس نے جھوٹ بولا، بہتان لگایا، آج اس شخص کا چہرہ دیکھنا چاہتی ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے تمہیں ناکام کیا، سازشی بھی ثابت کیا۔ اسحاق ڈار جس وزیر اعظم کے جہاز پر گئے تھے، اسی کے ساتھ واپس آئے۔ جس نے ان پر الزام لگایا، انہی سے اسحاق ڈار نے حلف لیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نظر آنے لگی تو سازش کا ڈرامہ رچایا۔ عمران خان کہتے ہیں امریکا کا نام نہیں لینا صرف کھیلنا ہے۔ عمران خان کھیل کھیل میں ملک سے کھیل گیا اور سب تماشہ دیکھتے رہے۔ عمران خان ابھی تک قذافی اسٹیڈیم سے نہیں نکلے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک میں تقسیم پیدا کی، انتشار کی سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی 25 سالہ سیاست نواز شریف پر بہتان لگانے پر کی۔ عمران خان جواب دو! جھوٹ پر مبنی سیاست کیوں کی؟ جھوٹا الزام لگانے پر تاریخ عمران خان سے جواب لے گی۔

لیگی رہنماء نے مزید کہا کہ نواز شریف کے ہوتے ہوئے عمران خان حکومت میں نہیں آسکتے تھے۔ عمران خان پانامہ کی سازش سے اقتدار میں آئے تھے۔ میرے لیے عمران خان کی آڈیو لیک کوئی نئی بات نہیں تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close