More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

سیاسی انتقام کا ایک تاریکی دور آج انجام کو پہنچا اور بے گناہ سرخرو ہوئے

عدالتی فیصلے سے جھوٹ، بہتان اور کردار کشی کی عمارت زمین بوس ہوگئی

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: مریم نواز کا بری ہونا سیاسی انتقام کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ ہے

شہباز شریف نے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزائیں کالعدم ہونے پر اظہار تشکر کیا ہے۔

وزیراعظم کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ مریم نواز کے بری ہونے پر قائد نواز شریف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں بیٹی مریم اور بیٹے صفدر کو انصاف ملا، سیاسی انتقام کا ایک تاریکی دور آج انجام کو پہنچا اور بے گناہ سرخرو ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس سے باعزت بری کردیا گیا

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر نے بہادری، صبر سے مشکل ترین حالات کا سامنا کیا، عدالتی فیصلے سے جھوٹ، بہتان اور کردار کشی کی عمارت زمین بوس ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا بری ہونا سیاسی انتقام کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ ہے، سیاسی انتقام کے لیے شریف خاندان کو نشانہ بنایا گیا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close