Featuredپنجاب

میں جیل بھرو تحریک کا اعلان کرنے لگا ہوں

یہ لوگ میرے قتل کے بعد کہیں گے کہ یہ توہین مذہب کے نام پر قتل ہوا

میانوالی: چار افراد نے توہین مذہب کے نام پر میرے قتل کا فیصلہ کیا ہے

میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں جیل بھرو تحریک کا اعلان کرنے لگا ہوں، تمہارے پاس جیلوں میں ساٹھ سے ستر ہزار افراد کی گنجائش ہے اور یہاں لاکھوں افراد جیل جانے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بند کمروں میں چار افراد بیٹھے ہوئے ہیں جنہوں نے مجھے مروانے کا فیصلہ کیا ہے اور میرے قتل کے بعد کہیں گے کہ یہ توہین مذہب کے نام پر قتل ہوا، یہ قتل کسی مذہبی جنونی نے کیا کہ عمران خان نے توہین مذہب کی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے اپنی ایک ویڈیو تیار کرکے رکھی ہوئی ہے، جس وقت مجھے کچھ ہوا تو وہ ٹیپ منظر عام پر آجائے گی اور ان چار افراد کے نام ساری قوم کے سامنے آئیں گے جنہوں ںے بند کمرے میں بیٹھ کر میرے قتل کا فیصلہ کیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مزید کہا کہ میں آخرت کو ماننے والا ہوں، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے خلاف رانا ثنا اللہ جو تیاری کررہے ہیں ہماری تیاری ان سے بہتر ہے، ن لیگ نے جعلی آڈیو بنائی ہیں ان کے پیچھے مریم نواز ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close