Featuredاسلام آباد

عمران خان کا وطیرہ ہے اتنے جھوٹ بولو کہ سچ لگنے لگیں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: عمران خان نے ایسا کھیل کھیلا کہ معاشرے کو بگاڑ کر رکھ دیا، 4 سال ملکی معیشت اور خارجہ امور سے کھیلتا رہا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کا وطیرہ ہے اتنے جھوٹ بولو کہ سچ لگنے لگیں، چالیں چل کر لوگوں کو بے وقوف بناتا ہے، 4 سال ملکی معیشت اور خارجہ امور سے کھیلتا رہا، عمران خان نے ایسا کھیل کھیلا کہ معاشرے کو بگاڑ کر رکھ دیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ملک سے کوئی سروکار نہیں، ان کو اپنی انا عزیز ہے، اقتدار کی ہوس ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کو عالمی سطح پر شدید نقصان پہنچایا، عمران خان کی آڈیو ایک اور تھپڑ ہے بس محسوس کرنے کی بات ہے، ان کو ملک سے کوئی سروکار نہیں، عمران خان کو اپنی انا عزیز ہے، اقتدار کی ہوس ہے، ان کے دور میں ملک کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ کو شرک کہنے والے عمران خان کی اپنی آڈیو سامنے آچکی ہے، آڈیو لیک میں عمران خان ارکان اسمبلی کو خریدنے کی چال چل رہا ہے، باہر امریکا کی غلامی نامنظور، کمرے میں امریکا کا نام نہیں لینا۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ میں نواز شریف کا نام تھا اور نہ ہی مریم نواز شریف کا، نواز شریف پر ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے، عمران خان سائفر سے کھیلنے، منٹس بدلنے اور ارکان اسمبلی خریدنے کا اعتراف کر چکا، عمران خان نے خیرات کے پیسے سیاست پر لگائے، اپنی انا، ہیروں، اقتدار اور ہوس کا غلام دوسروں کو غلام کہہ رہا ہے، جس دن عمران خان گرفتار ہوگا،اس دن انصاف ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close