Featuredپنجاب

لوگ سیلاب اور بارش سے کم،حکمرانوں کی نااہلی سے زیادہ متاثر ہوئے

شہباز شریف بھی جلد مجھے کیوں نکالا کا نعرہ لگائیں گے

لاہور: پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں گروپ خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ دو سابق وزرائے اعظم کی طرح موجودہ  وزیر اعظم  بھی جلد ”مجھے کیوں نکالا“ کا نعرہ لگائیں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے سہارے کے بغیر سیاست نہیں کر سکتیں، دونوں گروپ خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں جن کا عوام سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگ سیلاب اور بارش سے کم،حکمرانوں کی نااہلی سے زیادہ متاثر ہوئے، 14 برس سے حکمران جماعت نے سندھیوں کو محرومیوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں لاکھوں لوگ سڑکوں کے کنارے کھلے آسمان تلے اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، وزیر اعظم نے سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان کیا، مگر تاحال متاثرین کو ایک روپیہ نہیں ملا، کیا لوگوں کی جانیں چلی جانے کے بعد ان کی قبروں پر پیسے رکھے جائیں گے؟۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close