Featuredاسلام آباد

شہید ارشد شریف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

اسلام آباد: شہید صحافت ارشد شریف کی شاہ فیصل مسجد میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی، سیاسی، سماجی رہنماؤں، صحافی برادری سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل مسجد کے احاطے میں پاکستان کے ہر دلعزیز سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ خطیب فیصل مسجد پروفیسر ڈاکٹر قاری محمد الیاس نے پڑھائی، ان کی نماز جنازہ میں اہلخانہ، عزیز واقارب، دوستوں، سیاسی سماجی رہنماؤں، صحافی برادری سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے اور اب انکا جنازہ ایچ نائن قبرستان میں ان کی آخری آرام گاہ کی جانب لے جایا جا رہا ہے۔

شہید ارشد شریف کے چاروں بیٹوں نے اپنے والد کی نماز جنازہ میں لباس پر قومی پرچم کے بیجز لگا کر شرکت کی۔

اس موقع پر فیصل مسجد میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، فیصل مسجد کے اطراف وفاقی پولیس اور ایف سی اہلکار تعینات تھے۔

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز، اعظم سواتی اور مراد سعید، سابق وزیراعظم اور ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی، پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی نمازہ جنازہ م یں شریک تھے، ان کے علاوہ صحافتی برادری سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی جو زار و قطار روتے نظر آئے۔

پاکستان بھر سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ ارشد شریف کی نماز جنازہ میں شرکت کیلیے اسلام آباد آئے ہیں اور اپنے محبوب صحافی کو سفر آخرت پر روانہ کرنے کیلیے مسلسل پھول نچھاور کرتے رہے، نماز جنازہ کے موقع پر فیصل مسجد کے احاطے میں اتنا جم غفیر ہے کہ ہر جانب سر ہی سر نظر آ رہے ہیں۔

کراچی کے ہیڈ آفس کے باہر شہید ارشد شریف کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی، اس کے علاوہ کشمور، فیصل آباد، ملتان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے، جس میں اے آر وائی نیوز کے اسٹاف ممبران، مقامی سیاسی وسماجی رہنما اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close