Featuredاسلام آباد

عمران نیازی کا علاج بہت ضروری ہوگیا ہے : وزیر داخلہ

آڈیو لیک سے عمران خان کا گھناؤنا چہرہ سامنے آیا

اسلام آباد : عمران نیازی کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے مزید ایکسپوز ہوگیا۔ سامنے آنے والے حقائق انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ بات نہ مانیں تو نیوٹرل، جانور، غدار، میر جعفر، میر صادق کے القابات دیئے جاتے ہیں، متنازع فارم ہاؤس سے متعلق رپورٹ جلد مل جائے گی کہ وہ کس کا ہے، عمران نیازی کا علاج بہت ضروری ہوگیا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران نیازی کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے مزید ایکسپوز ہوگیا۔ سامنے آنے والے حقائق انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سائفر کا ڈرامہ رچایا اور ملکی تشخیص کو مجروح کیا گیا۔ سائفر پر کھیلنے سے عمران خان کا سفاک چہرہ سامنے آیا۔ آج عمران خان قومی ناسور کی صورت اختیار کرگیا ہے۔ عمران نیازی کا علاج بہت ضروری ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی مفاد کیلئے بات مان لی جائے، تو تعریفیں، بات نہ مانی جائے تو الزامات۔ نیوٹرل، جانور، غدار، میر جعفر، میر صادق کے القابات۔ اس بات سے اس کی ذہنی پستی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی ذاتی مفاد کیلئے ملک کو داؤ پر لگانے تک چلا گیا۔ قوم کو اس طرح کے فتنے کا ادراک اور علاج کرنا چاہیے۔ عمران خان کا دعویٰ تھا 25 مئی کو 20 لاکھ لوگ مارچ میں آئیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگوں کے خلاف مقدمات نہ بنانے پر کل پنجاب حکومت کو ناکام قرار دیا گیا۔ گڈے گڈی کا کھیل کھیل رہے ہیں۔ عمران خان نے تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے سائفر کا ڈرامہ رچایا۔ آڈیو لیک سے عمران خان کا گھناؤنا چہرہ سامنے آیا۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی افسوس ناک موت پر حقائق سامنے آئے ہیں۔ عمران خان نے ارشد شریف کی شہادت پر پروپیگنڈا کیا۔ عمران خان کا بیانیہ ہے، ارشد شریف کو بیرون ملک جانے کیلئے دھمکایا گیا۔ ارشد شریف کو پہلے مشورہ دیا گیا آپ باہر چلے جائیں، پھر دبئی سے کینیا بھیجا گیا۔

انہوں نے کہا کہ متنازع فارم ہاؤس سے متعلق رپورٹ جلد مل جائے گی کہ وہ کس کا ہے۔ کینیا سے سامنے آنے والے حقائق کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ حقائق کی تصدیق کے بعد قوم کے سامنے لایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کو ڈرانے دھمکانے کیلئے سفارشی تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا۔ کہا گیا طالبان نے ارشد شریف کو مارنے کے لیے پلان بنالیا ہے۔ دبئی میں ویزے ختم ہونے پر دھکے دے کر فوری نہیں نکال دیا جاتا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ خرم اور وقار نامی لوگوں کا نام لیا جا رہا ہے اور خرم اے آر وائے کا ملازم ہے۔ وہ فارم ہاؤس بھی متنازعہ تھا۔ وقار نامی شخص کے بارے میں بھی بتایا جائے گا کہ اس کا کردار کیا تھا۔ گاڑی کہاں گئی کہاں رکی اس کے تانے بانے عمران خان اور سلمان اقبال کی طرف جا رہے ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں کسی خاص شخص پر کسی جرم کا الزام نہیں لگا رہا۔ سانحے کے بعد سامنے آنے والے ثبوت ان دو افراد کی طرف جا رہے ہیں۔ عجیب اتفاق ہے کہ لانگ مارچ شروع کرنے سے پہلے ان کو ڈیڈ باڈیز چاہیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ان کو لگا کہ 25 مئی کا لانگ مارچ ناکام ہی اس لیے ہوا کہ وہاں ڈیڈ باڈیز کا سہارا نہیں لیا گیا۔ انہیں ہر لانگ مارچ سے پہلے لاشیں چاہیے۔ اب مرحوم صحافی کی ڈیڈ باڈی ان کو میسر آئی۔

انہوں نے کہا کہ ادارے کی جانب سے بہت بڑا فیصلہ کیا گیا اور قوم کو آگاہ کیا گیا۔ کسی گروہ کسی جھتے کو ملک کی معیشت اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے فار لائف ایکسٹینشن کی آفر کو ٹھکرایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف شہید کے معاملے میں دو رکنی تجربہ کار ٹیم کو انکوائری کے لیے بھیجا۔ خرم اور وقار سے تفتیش کرنے کے لیے بھی ہدایات جاری کی گئیں۔ گاڑی، موقع اور پولیس پارٹی کو بھی شامل تفتیش کرنے کا کہا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ فارم ہاؤس کی ملکیت کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کا بھی کہا ہے۔ آج ہماری لاء اینڈ آرڈر سے متعلق میٹنگ ہوئی ہے۔ ہم نے اس فتنہ لانگ مارچ کے مضمرات کا جائزہ لیا ہے۔ درخواست دی گئی ہے کہ ایچ نائن اور جی نائن کے درمیان جمع ہونے کا این او سی دیا جائے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے ان کی نیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے کیونکہ ان کا ٹریک ریکارڈ ٹھیک نہیں ہے۔ پی ٹی آئی نے پر امن رہنے کا یقین دلایا تو جلسے کی اجازت دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close