Featuredاسلام آباد

ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے معیشت کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ جاری

اسلام آباد: سیلاب کے باعث ملکی معیشت کو 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا

اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں حالیہ سیلاب سے 30 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا، تعمیر نو اور بحالی کے لیے پاکستان کو 16 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، ہاؤسنگ، زراعت، لائیواسٹاک، ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبہ جات کو شدید نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ 70 فیصد نقصان سندھ میں ہوا ہے، بلوچستان نقصانات کے حوالے سے دوسرے، کے پی تیسرے اور پنجاب چوتھے نمبر پر ہے، حالیہ سیلاب سے پاکستان میں 33 ملین لوگ متاثر ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب سے 1730 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، اس وقت 8 ملین بے گھر افراد کو صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close