Featuredکھیل و ثقافت

ورلڈ کپ میں افغانستان کوئی بھی میچ نہ جیتنے کے باوجود پاکستان سے آگے ہے

پاکستان، نیدرلینڈز اور افغانستان کی ٹیمیں اب تک ورلڈ کپ میں کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی ہیں۔

آسٹریلیا میں جاری 12 ملکوں کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کی جنگ جاری ہے۔

دو گروپس میں تقسیم کچھ ٹیمیں اب تک 2 اور کچھ 3 میچز کھیل چکی ہیں۔

پاکستان، نیدرلینڈز اور افغانستان کی ٹیمیں اب تک ورلڈ کپ میں کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی ہیں۔

ورلڈ کپ میں افغانستان کوئی بھی میچ نہ جیتنے کے باوجود پاکستان سے آگے ہے کیونکہ دو میچوں میں بارش کے باعث ملنے والے 2 پوائنٹس کی وجہ سے اس کے 2 پوائنٹس ہیں جبکہ ایک میچ میں افغانستان کو شکست ہوئی تھی۔

یوں پاکستان اپنے گروپ میں 5 ویں جبکہ مجموعی طور پر اس وقت 11 ویں نمبر پر ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اس وقت کوئی بھی میچ نہ جیتنے اور خراب نیٹ رن ریٹ کے باعث نیدرلینڈز کی ٹیم آخری پوزیشن پر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close