Featuredپنجاب

سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی گرفتار

لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب نے دوست محمد مزاری کو سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو سرکاری زمین پر قبضے کے الزام میں 11 اکتوبر کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

اینٹی کرپشن پنجاب کے سمن کی تعمیل کے بعد سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیا گیا، زاہد مزاری ، شیر محمد مزاری اور معظم مزاری کو بھی طلب کیا تھا۔

اے سی روجھان کی رپورٹ کے مطابق دوست محمد مزاری ہزاروں ایکڑ اراضی پر قبضہ کیا ہوا۔ ذرائع کے مطابق 11 اکتوبر کو اینٹی کرپشن پنجاب کے دفتر میں تحصیل روجھان کے تحصیلدار سمیت تمام ریونیو اسٹاف ریکارڈ سمیت موجود تھے۔

علاوہ ازیں اینٹی کرپشن پنجاب نے تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close