Featuredکھیل و ثقافت

بابر اعظم پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے

پی ایس ایل 8 میں بابر اعظم کا کراچی کنگز سے راہیں جدا کرنے کا اعلان

بابر اعظم پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ایک ٹوئٹر پیغام میں بابر اعظم کی پشاور زلمی میں شمولیت کی تصدیق کی۔

ٹویٹ میں انہوں نے بابر اعظم کو پشاور زلمی میں آنے پر خوش آمدید کہا۔

اس سے قبل کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ بابر اعظم چھ سیزن تک کراچی کنگز کا حصہ رہے۔ شکریہ اور نیک تمنائیں۔ بس اب کراچی کنگز کے خلاف کوور ڈرائیوز نہ مارنا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close