Featuredسندھ

پاکستان کیلیے موسمی تبدیلیوں نے خطرے کی گھنٹی بجادی

بڑھتاہوادرجہ حرارت سمندرکوگرمارہاہے،دوسری طرف گلیشیئرزپگھل رہے ہیں

مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے موثر اور جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

موسمی تبدیلیوں نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے کیونکہ ایک طرف تو پاکستان کے پاس گلیشیئرز کی صورت میں دنیا بھر میں برف کے تیسرے سب سے بڑے ذخائر ہیں اور دوسری جانب ملک میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافے کے باعث پارہ مسلسل اوپر کی طرف جارہا ہے۔

سال رواں کے سیلاب سے متعلق ’’پوسٹ ڈیزاسٹر  نیڈز اسیسمنٹ‘‘ رپورٹ کے مطابق سیلاب سے ہونے والے براہ راست نقصانات کا تخمینہ 14.9ارب ڈالر لگایا گیا ہے جبکہ مجموعی معاشی خسارہ 15.2ارب ڈالر کا ہوا ہے، جو ملکی معیشت کو ناک آؤٹ کردینے والا نقصان ہے۔

عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ ’’کنٹری کلائمیٹ اینڈ ڈیولپمنٹ رپورٹ‘‘ میں ، جو اسی ماہ جاری کی گئی ہے، پاکستان کے بارے میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کے بعد بحالی اور مرمت وتعمیرنو کے کاموں پر کم سے کم 16.3ارب ڈالر کے اخراجات کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

حالیہ تباہ کن سیلاب کے براہ راست نتیجے کے طور پر پاکستان میں غربت کی شرح میں 3.7 تا 4.0 فیصد اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ مزید 84 لاکھ سے 91 لاکھ افراد غربت کے شکنجے میں جکڑے جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close