Featuredاسلام آباد

دوسروں کو چور کہنے والا پاکستان کا سب سے بڑا چور نکلا

 سعودی ولی عہد کی جانب سے دیئے گئے تحائف کو بیچنے کی رسیدیں نکالیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والا پاکستان کا سب سے بڑا چور نکلا توبہ!۔

مریم نواز نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ ادھر ادھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو! گھڑی کس کو بیچی، نام بتاؤ؟ پیسہ پاکستان کیسے منگوایا، وہ بتاؤ۔

قبل ازیں متحدہ عرب امارات کے ایک تاجر عمر فاروق نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو سعودی ولی عہد کی جانب سے ملی گھڑی اور دیگر تحائف میں نے 20 لاکھ ڈالرز کی رقم ادا کر کے فرح خان سے خریدے تھے۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں تاجر عمر فاروق نے دعویٰ کیا کہ سابق مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے 2019 میں گھڑی، انگوٹھی اور دیگر تحائف بیچنے کیلیے رابطہ کیا، عمران خان کو ملے سعودی ولی عہد کے تحائف دبئی میں فرح خان میرے دفتر میں لائیں تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close