Featuredپنجاب

پاکستان کو تباہی سے بچانے کا واحد حل شفاف انتخابات ہیں

لاہور:  پاکستانی قوم اب ظلم برداشت نہیں کرے گی ، آزاد قومیں اپنے مفاد کو دیکھ کر فیصلہ کرتی ہیں

عمران خان کا لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب حقیقی طور پر آزاد ہونے کا وقت آگیا ہے، کسی سپر پاور نہیں، ملک کے منتخب نمائندوں کو فیصلے کرنے چاہئیں، بھارت روس سے سستا تیل خرید سکتا ہے تو ہمیں بھی خریدنا چاہیے، تیل اس لیے نہیں لیتے کہیں سپر پاور ناراض نہ ہوجائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آزاد قومیں اپنے مفاد کو دیکھ کر فیصلہ کرتی ہیں، جہاں انصاف ہو وہاں کوئی طاقتور ظلم نہیں کرسکتا، انصاف ہوگا تو کہیں رشوت نہیں مانگی جائے گی، انصاف ہوتا ہے تو خوشحالی آتی ہے، حقیقی آزادی کا مقصد لوگوں کو انصاف دے کر آزاد کرنا ہے، سابق وزیر اعظم اور سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ ہوں مجھ پر حملہ ہوا، میں ایف آئی آر نہیں کٹوا سکتا، پنجاب میں میری حکومت ہے، میرے ساتھ یہ ہورہا ہے تو عام آدمی کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کیوں تھانہ کلچر اتنا اہم ہوگیا، اپنی مرضی کا ایس ایچ او لگوانا چاہتے ہیں، یہاں سرمایہ کاری تب آئے گی جب قانون کی حکمرانی ہوگی، جب تک سب کیلئے قانون یکساں نہیں ہوگا ملک آزاد نہیں ہوسکتا، مجرم لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے فیصلے کررہا ہے، نواز شریف نے ملک کو داؤ پر لگایا ہوا ہے، پاکستان کو تباہی سے بچانے کا واحد حل شفاف انتخابات ہیں، پاکستانی قوم اب ظلم برداشت نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ کیا ہوا سب کے سامنے ہے، ارشد شریف دھمکیوں کے باوجود راہِ حق پر کھڑا رہا، ارشد شریف نے اپنی جان کی قربانی دی، نواز شریف نے لندن میں 4 فلیٹ بنائے، منی ٹرائل نہیں دے سکے، نواز شریف کے اربوں روپے بیرون ملک ہیں اس لیے ڈرا ہوا ہے، کیا ایسے شخص کو حق ملنا چاہیے کہ آرمی چیف تقرری کا فیصلہ کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close