Featuredسندھ

بدقسمتی سے کچھ جماعتوں کی جانب سے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی ہورہی ہے

کراچی: ملک میں اس وقت عدم استحکام کی صورتحال ہے، پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہورہی ہے

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی 1992 میں لانچنگ ہوئی، 2018 میں یہ آر ٹی ایس کے تحت وزیراعظم بن گئے، ملک میں اس وقت عدم استحکام کی صورتحال ہے، پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہورہی ہے۔

خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں آئین کے دائرے میں سیاست کرنے کی پابند ہیں، پی ٹی آئی کو حکومت ملی تو انہوں نے ڈاکو، چپڑاسی سب ساتھ رکھ لیے، پی ٹی آئی کہتی تھی ایک اچھی ٹیم لائیں گے جو پاکستان کو اچھے مقام پر پہنچائے گی، کہتے تھے ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے، بجلی اور گیس سستی کریں گے، آپ نے کہا 50 لاکھ نوکریاں اور گھر دیں گے، آپ نے کہا پولیس ریفارمز اور وفاق کو مضبوط کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے کچھ جماعتوں کی جانب سے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی ہورہی ہے، ایم کیو ایم پاکستان اداروں کو بدنام کرنے کی بھرپور مذمت کرتی ہے، امید تھی آپ پاکستان کے عوام کی خدمت کریں گے، ایم کیو ایم نے ہرمشکل وقت میں آپ کا ساتھ دیا، آپ نے معاشی استحکام کا بیانیہ بنایا، آپ نے ہماری سیٹیں چھینی ہم نے پھر بھی آپ کو وزیراعظم بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے قومی ترانہ خود کے لیے قومی خزانہ؟، عوام کے لیے لنگرخانہ، خود کے لیے توشہ خانہ؟، آپ آئی ایم ایف کےمعاملات میں بھی فیل ہوگئے، آپ کو کسی ادارے یا ایم کیو ایم نے نہیں ہٹایا، آپ کے 18 ایم این ایز خود چلے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close