Featuredکھیل و ثقافت

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فارمیٹ کا اعلان

امریکا اور ویسٹ انڈیز میزبان ہونے کی بنیاد پر کوالیفائی کرچکے ہیں

حالیہ ورلڈ کپ کی ٹاپ 4 ٹیمیں پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کارکردگی کی بنیاد پر ایونٹ میں اپنی جگہ پکی کرچکی ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2024ء ٹی 20 ورلڈ کپ کے فارمیٹ کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ایونٹ کا فارمیٹ گزشتہ ٹی 20 ایونٹس سے مختلف ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق اگلے ٹی 20 ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 20 ٹیمیں چار گروپس میں تقسیم ہوں گی، ہر گروپ سے 2، 2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق سپر 8 کی ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا اور وہاں سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں کوالیفائی کریں گی۔

اعلامیے کے مطابق ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے اگلے ٹی 20 ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 55 میچز کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق امریکا اور ویسٹ انڈیز میزبان ہونے کی بنیاد پر کوالیفائی کرچکے ہیں۔

حالیہ ورلڈ کپ کی ٹاپ 4 ٹیمیں پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کارکردگی کی بنیاد پر ایونٹ میں اپنی جگہ پکی کرچکی ہیں۔

آسٹریلیا، نیدرلینڈز، سری لنکا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں 2022ء کی مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر کوالیفائی کر گئیں۔

اعلامیے کے مطابق افغانستان اور بنگلادیشن نے رینکنگ کی بنیاد پر اگلے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق دیگر 8 ٹیموں کا فیصلہ کوالیفائرز کی بنیاد پر ہوگا۔ ایونٹ کے لیے افریقا، ایشیا اور یورپ سے 2،2 جبکہ پیسفیک اور امریکاز سے ایک ایک ٹیم کوالیفائی کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close