Featuredپنجاب

خود ہی اثاثوں کے ریکارڈ کو لیک کرواتے ہیں، خود ہی تحقیقات کا حکم دیتے ہیں

راولپنڈی:  پی ڈی ایم بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی ہے،  5 دن انتہائی اہم ہیں

ٹویٹر پر بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ وزیر داخلہ کے بیان سے واضح ہے، سب اچھا نہیں کیونکہ سب ایک پیج پر نہیں ہیں۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جب تک نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا مسئلہ حل نہیں ہوتا سیاست میں ٹھہراؤ نہیں آئے گا، 30 نومبر تک فیصلہ ہوجائے گا آر ہوگا یا پار ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تر پہنچ گیا ہے اور یہاں نفسانفسی کا عالم ہے لیکن 5 دن انتہائی اہم ہیں اور پی ڈی ایم بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی ہے، کیر ٹیکر کی مدت نہیں بڑھ سکتی۔ خود ہی اثاثوں کے ریکارڈ کو لیک کرواتے ہیں اور خود ہی تحقیقات کا حکم دیتے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 26 نومبر 2بجے راولپنڈی عمران خان کے لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کرے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close