Featuredاسلام آباد

آرمی چیف کی اپوائنٹمنٹ کی سمری وزیر اعظم ہاؤس کو موصول ہوگئی

 اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے والی سمری میں 6 لیفٹیٹنٹ جنرلز کے نام ہیں

ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو کی جانب سے آرمی چیف اور پاک فوج میں اہم تعیناتیوں کی سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہوگئی ، سمری میں 6 لیفٹیٹنٹ جنرلز کے نام ہیں، جن میں  لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد، لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس ،  لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، لیفٹیننٹ جنرل نعمان لیفٹیننٹ جنرل عامر کے نام بھی شامل ہیں۔

وزارت دفاع جی ایچ کیو کی جانب سے بھیجا جانے والا ڈوزیئر وزیراعظم ہاؤس کو ارسال کرے گا، جس کے بعد حکومت اتحادیوں کی مشاورت سے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا انتخاب کرے گی اور پھر ناموں کو منظوری کیلیے صدر مملکت عارف علوی کو بھیجا جائے گا۔

دوسری جانب ترجمان پاک فوج نے جی ایچ کیو کی جانب سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے سمری وزارت دفاع کو بھیجنے کی تصدیق کردی ہے۔

حکومت نے اہم تعیناتی اور دیگر ملکی سیاسی صورت حال پر غور کرنے کے لیے اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 23 نومبر کی شام طلب کر لیا ہے، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close