More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredپنجاب

انتخابات کے نام پر رانا ثنااللہ اینڈ کمپنی کو پسینے کیوں آ رہے ہیں

تحریک انصاف کے استعفوں کے بعد 563 نشستوں پر انتخابات ہوں گے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

 راولپنڈی: انتخابات کے علاوہ کوئی اور طریقہ ملک میں سیاسی استحکام نہیں لا سکتا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ انتخابات کے نام پر رانا ثنااللہ اینڈ کمپنی کو پسینے کیوں آ رہے ہیں، عمران خان کا عوام پر اعتماد ہے اس لیے اپنی حکومتیں تحلیل کر کے انتخابات میں جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے علاوہ کوئی اور طریقہ ملک میں سیاسی استحکام نہیں لا سکتا۔

فواد چوہدری نے رانا ثنا اللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کل 859 نشستوں پر براہ راست انتخابات ہوتے ہیں، تحریک انصاف کے استعفوں کے نتیجے میں قومی اسمبلی کی 123، پنجاب اسمبلی کی 297 نشستوں، خیبر پختونخواہ کی 115 نشستوں ، سندہ اسمبلی کی 26 اور  بلوچستان کی دو نشستوں یعنی کل 563 نشستوں پر عام انتخابات ہوں گے۔

انہوں نے پی ڈی ایم جماعتوں کو پیش کش کی کہ آئیے انتخابات کی طرف بڑھیں، اب گھوڑا بھی ہے اور میدان بھی ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close