Featuredسندھ

پی ٹی آئی سندھ کے تمام 26 اراکین اسمبلی نے استعفے جمع کروادیے

کراچی:  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر اراکین نے استعفی دئیے۔

پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان نے استعفی موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی میں موجود تمام 26 اراکین نے اپنے استعفی جمع کروادیے ہیں، چیئرمین عمران خان کی کال پر اراکین نے استعفی دئیے۔

انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ بھی صورتحال سے آگاہ ہیں جیسے ہی وہ حکم دیں گے استعفی سندھ اسمبلی میں جمع کروادیں گے، یہ نشست عمران خان کی امانت ہے، ووٹ عمران خان کا تھا اور رہے گا۔
خرم شیرزمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں ایم کیو ایم کے رہنماء اور آصف زرداری کے درمیان رابطے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اپنے معاہدے کی یاد دہانی کے لیے آصف زرداری کی منت سماجت کررہی ہے، کیونکہ ایم کیو ایم کا شمار اب نہ تین میں نہ تیرہ میں ہوتا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ ایم کیو ایم اپنی کوششوں کو دہرا کر ہمیشہ کی طرح ناکام ہوگی، یہ جس کے آگے التجائیں کررہے ہیں وہ بھی جلد سندھ سے نکالا جائے گا، رجیم چینج کے سہولت کاروں کی راتوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ کسی بھی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے ٹھوس بنیاد ہونی ضروری ہے، ایم کیو ایم کے پاس بنیاد کے نام پر مہاجر بیساکھی بھی اب نہیں رہی، دونوں جماعتیں بلدیاتی الیکشن سے پہلے ہی اپنی شکست سے خوف زدہ ہیں، عوام جانتے ہیں اتحادی حکومت کی ہر غلط پالیسی میں ایم کیو ایم پیش پیش ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close