Featuredاسلام آباد

عمران کی حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیشکش

اسلام آباد: پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے، موجودہ حکومت کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 88 فیصد سرمایہ کاروں کا اس حکومت پر اعتماد نہیں، پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے، موجودہ حکومت کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے کہا تھا آکر موڈیز کو ٹھیک کردوں گا، اب اسحاق ڈار چپ کرکے بیٹھ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں ٹیکسٹائل انڈسٹریز کو مزدور نہیں مل رہے تھے، ہمارے دور میں معیشت 6 فیصد پر گروتھ کررہی تھی، ملک میں بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے، ہمارے دور میں کسانوں کو پہلی بار فائدہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کی طرف نہیں جائیں گے تو ملک میں استحکام نہیں آئے گا، اسمبلیوں کی تحلیل کے فیصلے کے پیچھے پاکستان ہے، پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑتے ہیں تو 66 فیصد پاکستان میں الیکشن ہوگا، آصف زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو نااہل کرو اور جیل میں ڈالو، اسمبلی میں بیٹھ کر ان لوگوں نے اپنے کیسز ختم کرالیے ہیں۔

حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے ساتھ بیٹھیں، بات کریں اور عام انتخابات کی تاریخ دیں یا پھر ہم اسمبلیاں توڑ دیں گے، آپ کو موقع دے سکتے ہیں کہ ہمارے ساتھ بیٹھیں، ہمیں بتائیں کیا آپ چاہتے ہیں، 66 فیصد پاکستان میں الیکشن ہوں اورآپ مرکز میں بیٹھے رہیں، ہم نے بڑی کوشش کی، یہ الیکشن کا نام نہیں لیتے، یہ الیکشن سے ڈرے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں انہیں پٹ جانا ہے، معیشت میں تباہی کی طرف جارہے ہیں، یہ کیسے نکالیں گے ہمیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close