Featuredپنجاب

دھمکیاں نہیں چلیں گی، غیر مشروط بیٹھنا ہے تو بیٹھے : وزیر داخلہ

اس نے مذاکرات کی مشروط بات کی اور ساتھ میں دھمکی بھی دی

لاہور : عمران خان نے جلسے اور لانگ مارچ کی ناکامی کی فرسٹریشن میں اسمبلیاں توڑنے ہی دھمکی دی ہے

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ یہ دھمکیاں دے کر اسٹیبلشمنٹ سے الیکشن کی تاریخ لینا چاہتا تھا نہیں لے سکا ، اس نے جلسے اور لانگ مارچ کی ناکامی کی فرسٹریشن میں اسمبلیاں توڑنے ہی دھمکی دی ہے، مشروط بات نہیں ہو سکتی ، غیر مشروط بیٹھنا ہے تو بیٹھے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پونے چار سال اپوزیشن سے اس نے ہاتھ تک نہیں ملایا۔ پلوامہ کے واقعے پر اہم بریفنگ میں ڈیڑھ گھنٹے اس کا انتظار کرتے رہے۔ زرداری صاحب اور شہباز شریف سمیت تمام اہم شخصیات اس بریفنگ میں تھے، مگر اس نے ضد پکڑی ہوئی تھی کہ میں نہیں آؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی طریقے سے رابطہ کرے اور بنا دھمکیوں کے مذاکرات کی بات کرے۔ 2014 سے ہر بات پر دھمکی دے رہا ہے، 25 مئی 2022 سے بھی اسی کام پر لگا ہوا ہے۔ اب ہم بھی اس بات پر ہیں کہ چھلانگ لگانی ہے تو لگاؤ۔

ان کا کہنا تھا کہ مشروط بات نہیں ہو سکتی، غیر مشروط بیٹھنا ہے تو بیٹھے۔ اس نے مذاکرات کی بات کی مشروط بھی اور ساتھ میں دھمکی بھی دی۔ تیسری قوت کو یہ چھ مہینے سے گالیاں اور بلیک میل کر رہا کہ الیکشن کی تاریخ لے کر دیں۔ اس نے جلسے اور لانگ مارچ کی ناکامی کی فرسٹریشن میں اسمبلیاں توڑنے ہی دھمکی دی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ملک ان کی پالیسیوں کی وجہ سے ڈیفالٹ کی طرف جا رہا تھا۔ ہم نے ملک کو سنبھالا ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔ کوشش ہے کہ معیشت کی بدحالی سے ملک جلد باہر آئے اور لوگوں کو ریلیف ملے گا۔ 4 سال سے معاشی تباہی جو ہوئی ہم اسے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close