Featuredاسلام آباد

چوہدری پرویز الہی وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کا ماہر ہے

اسلام آباد : عمران کو حکومت میں لانا جنرل باجوہ کی غلطی تھی اور جنرل باجوہ کو ایکسٹنشن دینا عمران کی غلطی تھی۔

پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمداللہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ویسے چوہدری پرویز الہی وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کا ماہر ہے۔

پی ڈی ایم ترجمان نے کہا ہے کہ عمران کو حکومت میں لانا جنرل باجوہ کی غلطی تھی اور جنرل باجوہ کو ایکسٹنشن دینا عمران کی غلطی تھی۔ دونوں کی غلطیوں نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ مگر ان ناکردہ غلطیوں کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس نے عمران خان کو گود لیا، پالا پھوسا، ان کے سیاسی غبارے میں ہوا بھری، اقتدار پر مسلط کیا، چار سال چلاتا رہا یہی اس کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کل تک جنرل باجوہ کے تعریفیں کرتے رہے تم نہیں تھکتے تھے۔ آج اپنے محسن پر ڈبل گیم کا الزام لگا رہے، ہو نہ کوئی شرم نہ کوئی حیا۔

پی ڈی ایم رہنماء نے کہا کہ جنرل باجوہ کے معاملے میں باپ، بیٹا اور عمران خان ایک پیج پر نہیں ہے۔ ٹرائیکا وضاحت کرے، سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے؟ باپ بیٹا وضاحت کرے جنرل باجوہ کے معاملے میں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں یا باجوہ کے ساتھ؟

حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ ویسے چوہدری پرویز الہی وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کا ماہر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close