Featuredپنجاب

ق لیگ اور پی ٹی آئی اتحادی ہیں اور اتحادی رہیں گے

لاہور:  فوج اور عدلیہ کے ساتھ تلخیاں کم کرنا چاہتے ہیں ، نہیں چاہتے کوئی ماورائے آئین کام ہو

رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ق لیگ اور پی ٹی آئی اتحادی ہیں اور اتحادی رہیں گے، پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سے ملاقات ہوئی، ہر معاملے میں قریبی مشاورت سے آگے آگے بڑھیں گے، اسمبلیوں کی تحلیل اور دیگر معاملات پر آگے بڑھیں گے، نقطہ نظر میں واضح کیا ہے کہ اسمبلی توڑنے میں تاخیر ہوجائے تو حرج نہیں، جب قومی اسمبلی سے استعفے دے رہے تھے تو بہت سے اراکین اس کیخلاف تھے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کو معاشی بحران کا سامنا ہے، فوج اور عدلیہ کے ساتھ تلخیاں کم کرنا چاہتے ہیں، عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی کی کوئی بنیاد نہیں، انتخابات کی طرف بڑھنا چاہتے ہیں، نہیں چاہتے کوئی ماورائے آئین کام ہو، ہم جو تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں، وفاقی حکومت بگاڑ دیتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ غیر رسمی رابطے ہورہے ہیں، الیکشن کے بغیر ملک میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا، عالمی مارکیٹ میں تیل 30 سال کی کم قیمت پر ہے، جب دنیا میں تیل سستا ہوگیا تو یہ منہ اٹھا کر روس کے پاس چلے گئے، حکومت کے پاس تو زہر کھانے کے بھی پیسے نہیں، زرمباردلہ کے ذخائر 7ملین ڈالر کے قریب رہ گئے ہیں، وفاقی حکومت چند دن یا چند ہفتوں کی مہمان ہے، پاکستان میں کوئی ماورائے آئین اقدام نہیں ہونا چاہیئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close