Featuredاسلام آباد

امپورٹڈ حکومت کے اکابرین الیکشن نہیں چاہتے : فواد چوہدری

ان حکمرانوں میں ملک چلانے کی اہلیت نہیں

اسلام آباد: پی ڈی ایم 20 دسمبر تک عام انتخابات کا حتمی فارمولا نہیں دیا تو پنجاب اور کے پی اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 20 مارچ سے پہلے عام انتخابات کا عمل مکمل ہوگا اور اس ضمن میں اتحادیوں کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے کہا کہ اگر پی ڈی ایم 20 دسمبر تک ملک بھر میں عام انتخابات کا کوئی حتمی فارمولا سامنے نہیں لاتی تو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے اکابرین الیکشن نہیں چاہتے لیکن ملک کیسے چلانا ہے کوئی پتہ نہیں، صرف وزیر بنانا اور بیرونی دورے کرنے سے ملک نہیں چلتے یہ ایک پیچیدہ اور مشکل کام ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک چلانے کی اہلیت ان حکمرانوں میں نہیں، پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور یہ مستحکم حکومت کے بغیر ممکن نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close