Featuredسندھ

شہباز شریف نے سکھر، حیدرآباد موٹروے M6 کا سنگ بنیاد رکھ دیا

سکھر : سکھر، کراچی، حیدر آباد کے عوام کو بے پناہ فائدہ ہوگا، منصوبے کی کوالٹی اچھی ہوئی تو شاباش، ورنہ وہیں تھانیدار بلالیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سکھر، حیدرآباد موٹروے M6 کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ موٹروے 306 کلومیٹرز پر مشتمل ہوگا، جس میں چھ لین اور 15 انٹر چینج ہونگے۔ تخمینہ لاگت 307 ارب رکھی گئی ہے۔ دونوں اطراف 10 سروس ایریاز ہوں گے۔

بعد ازاں وزیر اعظم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ سکھر حیدر آباد موٹر وے منصوبہ طویل عرصہ تاخیر کا شکار رہا۔ تاخیر کی وجوہات جاننا ضروری ہے، لیکن یہ موقع نہیں۔ 30 ماہ میں منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔ ہماری مخلوط حکومت کے حصے میں یہ ذمے داری آئی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایم 6 منصوبے کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ منصوبے سے سکھر، کراچی، حیدر آباد کے عوام کو بے پناہ فائدہ ہوگا۔ پاکستان میں موٹر ویز کی بنیاد نواز شریف نے رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے مکمل کیا جارہا ہے۔ موٹر وے 306 کلو اور میٹر 307 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔ منصوبے کی کوالٹی اچھی ہوئی تو شاباش، ورنہ وہیں تھانیدار بلالیں گے۔ ترقی و بحالی کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کا یہی موقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکلات اور چیلنجز کے باوجود اپنے بھائی اور بہنوں کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔ روہڑی پُل جلد مکمل کیا جائے گا۔ پورے ملک کو ترقی کی دوڑ میں شامل کرنا ہوگا۔

بلوچستان پاکستان کا اہم صوبہ ہے۔ بلوچستان کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی نا ممکن ہے۔ گوادر ٍپورٹ مکمل فعال کرنے سے ہی بلوچستان سمیت ملک ترقی کرے گا۔ پسماندہ علاقوں کی محرومیوں کے خاتمے سے ہی ملک کی اصل ترقی ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close