Featuredپنجاب

ہم بیان حلفی کے حق میں تھے، عدالت کے کہنے پر ہی دیا : فواد چوہدری

ہائیکورٹ کو گیارہ جنوری تک اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے

لاہور: ہائیکورٹ نے  گورنر کا وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم نامہ معطل کردیا

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عدالت میں ہمارا مؤقف درست ثابت ہوا اور لاہور ہائیکورٹ نے گورنر کا وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم نامہ معطل کردیا، عدالتی فیصلے کے مطابق گورنر مس کنڈیکٹ کے مرتکب ہوئے۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالت نے جو بیان حلفی لیا پی ٹی آئی اُس سے اتفاق نہیں کرتی، لاہور ہائیکورٹ کو گیارہ جنوری تک اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے چیف سیکریٹری آکر بتائیں گے کہ انہیں نوٹی فکیشن جاری کرنے کیلیے کس نے مجبور کیا اور نوٹی فکیشن کس نے جاری کروایا، گورنر کے غیرآئینی اقدام کو عدالت نے مسترد کردیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عدالت نے جو بیان حلفی لیا پی ٹی آئی اُس سے اتفاق نہیں کرتی، ہم نے بیان حلفی دیا کہ آئندہ سماعت تک اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے، اسمبلیاں ہر صورت تحلیل ہوں گی چاہیے ایک ہفتے یا دو دن میں ہوں، ہم بیان حلفی کے حق میں تھے، عدالت کے کہنے پر ہی دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close