Featuredاسلام آباد

پاکستان میں بیک وقت سودی اور غیر سودی نظام نہیں چل سکتے : سراج الحق

 اسلام آباد: سودی نظام شیطانی نظام ہے ، سود اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ، حکومت آئندہ غیر سودی بجٹ پیش کرے۔

سراج الحق نے کہا کہ سودی نظام شیطانی نظام ہے ، جس کے خلاف امریکی عوام بھی احتجاج کررہے ہیں۔
سراج الحق نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے امریکہ میں اجلاس کے دوران امریکی عوام نے ٹرکوں میں گوبر ڈال کر اجلاس کے باہر پھینکا، امریکی عوام نے سودی نظام کو گوبر قرار دیا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بیک وقت سودی اور غیر سودی نظام نہیں چل سکتے ، آج کا واضح اعلامیہ ہے کہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلےپر عمل کیا جائے ، حکومت آئندہ بجٹ غیر سودی بجٹ پیش کرے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اسحق ڈار نے ایک طرف سود کے خاتمے کے فیصلے کو خوش آئند کہا دوسری طرف اسٹیٹ بینک نے سود کی شرح بڑھا دی ، اسٹیٹ بینک تمام بینکوں کا ریگولیٹر ہے ، وہ مزید کسی بینک کو سودی نظام بینکاری چلانے کا لائسنس نہ دے ، اسٹیٹ بینک سودی بینکوں کو غیر سودی نظام ختم کرنے کا وقت دے ورنہ لائسنس منسوخ کرے۔

سراج الحق نے کہا کہ سود پر لیا گیا قرض کہاں لگا عوام کو بتایا جائے ، اگر حکمران سودی قرضوں کا حساب نہیں دے سکتے تو ان کی جائیدادیں فروخت کرکے رقم واپس لی جائے ، اب یہ طے ہوگیا ہے کہ سود اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سود کے خاتمے کے لئے ہم عوام کو سپریم کورٹ کے سامنے لاسکتے ہیں ، سپریم کورٹ سود کے حق میں دائر بینکوں کی اپیلیں واپس کرے ، وزیر خزانہ سودی نظام کے خاتمے کی باتیں نہیں عملی اقدامات کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close