Featuredدنیا

روس اور یوکرین بدامنی سے تنگ آگئے،دونوں امن کی طرف بڑھنے لگے

روس اور یوکرین بدامنی سے تنگ آگئے،دونوں امن کی طرف بڑھنے لگے،یوکرین نے روس کو فروری میں مشروط امن مذاکرات کی پیش کش کر دی ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات کیلئے اقوام متحدہ میں سربراہی اجلاس بلایا جائےجبکہ سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس ثالث بن سکتے ہیں۔یوکرین کا مطالبہ ہے کہ مذاکرات سے پہلے روس عالمی عدالت انصاف میں جنگی جرائم کا سامنا کرے۔

دوسری جانب روسی وزیر خا رجہ نے کہا ہے کہ یوکرین اورروس میں شامل 4 نئے علاقے غیر فوجی ہوں اور نازیوں سے پاک کیا جائے اورروس کی سلامتی کو لاحق خطرات ختم کیے جائیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نےروس یوکرین جنگ میں ثالث بننے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کہہ چکے ہیں کہ یوکرین تنازع پر روس تمام فریقین سے بات چیت کے لیے تیار ہے، روس نے کبھی امن مذاکرات سے انکار نہیں کیا، یوکرین اور مغربی ممالک ہی بات چیت سے پیچھے ہٹتے رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close