Featuredسندھ

ڈاکوؤں کی سرعام لوٹ مار ، ہوٹل پر بیٹھے 20 سے زائد شہری موبائل فون اور رقم سے محروم

پولیس نے گشت بڑھانے کے بجائے ہوٹل کو ہی بند کر دیا

کراچی: شہرقائد میں ڈاکو راج شہری پریشان ، ڈاکوؤں نے شہریوں سے سرعام لوٹ مارکی اور بآسانی فرار ہوگئے۔

منگل اور بدھ کی درمیانی شب گلشن اقبال تھانے سے چند گز کے فاصلے پر واقع کے ڈی اے مارکیٹ میں چائے کے ہوٹل کے باہر فٹ پاتھ پر لگی کرسیوں پر بیٹھے 20 سے زائد شہریوں کو ڈاکوؤں نے سرعام لوٹ لیا۔

ڈاکو اسلحہ تھامے چائے کے ہوٹل پر آئے ایک ڈاکو نے کلاشنکوف دکھا کر ہوٹل کے باہر کرسیوں پر بیٹھے شہریوں کو لوٹ لیا جو سی سی ٹی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا گیا۔

واقعے کے  بعد متاثرہ افراد نے تھانے کے باہر احتجاج کیا لیکن پولیس نے گشت بڑھانے کے بجائے ہوٹل کو ہی بند کر دیا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ مقامی افراد جیب میں ایک گٹکا بھی لے کر جائیں تو پولیس کو معلوم ہو جاتا ہے جبکہ شہر بھر میں ڈاکو کھلےعام شہریوں سے قیمتی اشیا ، کیش ، نقدی، موبائل فون  لوٹ کربآسانی فرارہو جاتے ہیں۔

واردات سے متعلق گلشن اقبال پولیس نے کوئی موقف نہیں دیا۔

دو ہفتے قبل بھی ایک ہوٹل پر بیٹھے شہریوں کو لوٹ لیا گیا تھا۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close