Featuredسندھ

آواز سے آواز ملے گی تو شہر کو انصاف ملے گا، خالد مقبول صدیقی

کراچی: جعلی مردم شماری اور حلقہ بندیوں کے الیکشن نتائج کوئی نہیں مانے گا۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ آواز سے آواز ملے گی تو شہر کو انصاف ملے گا، جعلی مردم شماری اور حلقہ بندیوں کے الیکشن نتائج کوئی نہیں مانے گا۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ملک، صوبے اور شہر کے اجتماعی مفاد کی بات کریں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس پہنچ گئے، جہاں انہوں نے چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ متحد ہونے کا وقت آگیا ہے، کراچی کا امن بہت ضروری ہے، جلد سے جلد انتخابات ہونے چاہئیں، قانون سازی ہونی چاہئے کہ ملک میں بلدیاتی انتخابات کے بغیر عام انتخابات نہ ہوسکتے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں یہاں درخواست لے کر آیا تھا، ہم سب کو مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے، اس کا آغاز پاکستان ہاؤس سے کیا ہے، امید کرتا ہوں ہماری آواز سے آواز ملے گی۔

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے مزید کہا کہ جعلی مردم شماری اور حلقہ بندیوں کے الیکشن نتائج کو کوئی نہیں مانے گا۔

سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کو معاشی بدحالی سے آئی ایم ایف نہیں کراچی نکال سکتا ہے، کراچی تباہ ہورہا ہے، کراچی پاکستان ہے اس کو تندرست رکھنا ضروری ہے، پہلے کوٹہ سسٹم کا رونا روتے تھے، اب اس کوٹے میں بھی ہمارا کوٹہ نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک کے جو حالات ہیں کوئی ایک جماعت اسے مشکلات سے نہیں نکال سکتی، سندھ حکومت انصاف فراہم کرے تو ہم ویلکم کریں گے، یہ کوئی مقبوضہ شہر نہیں کہ قبضہ کرنے کی بات ہو، ملک، صوبے اور شہر کے اجتماعی فائدے کی بات کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close