Featuredسندھ

آٹا بحران، جیکب آباد میں گلے میں سوکھی روٹی ڈال کر احتجاج

آٹا مہنگا، انسانی زندگیاں سستی ہو چکی ہیں

جیکب آباد:  آٹے کے بحران کے خلاف جیکب آباد میں  سندھ ترقی پسند پارٹی  نے ریلی نکالی۔

جیکب آباد میں ایس ٹی پی ہاؤس سے لے کر پریس کلب تک نکالی گئی ریلی میں مظاہرین نے گلے میں سوکھی روٹی ڈال کر احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سندھ کے سرکاری گوداموں میں گندم پڑی خراب ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 10 کلو آٹے کے تھیلے کے لیے مزدور دن بھر کھڑے رہنے پر مجبور ہیں، ہمارے ہاں آٹا مہنگا، انسانی زندگیاں سستی ہو چکی ہیں۔

شرکائے ریلی نے حکومت سے آٹے اور دیگر چیزوں کی قیمتوں میں کمی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close