Featuredکھیل و ثقافت

میچز کراچی اور لاہور تک محدود رکھنے کا فیصلہ مشاورت سے ہوگا: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب ملتان سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ایونٹ کے میچز کراچی اور لاہور تک محدود رکھنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے میچز صرف کراچی اور لاہور تک محدود رکھنے پر غور شروع کردیا ہے۔ ملتان اور راولپنڈی کو پی ایس ایل میچز کی میزبانی نہ ملنے کا امکان ہے۔

پاکستان سپر لیگ 8 کیلئے اس سے قبل 4 وینیوز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان کا اعلان ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق لاجسٹک مسائل، موسم کی صورتحال کے باعث وینیوز محدود کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب بھی ملتان کے بجائے کراچی میں ہوگی، حتمی فیصلہ مینجمنٹ کمیٹی اور پی ایس ایل منتظمین کی میٹنگ میں ہوگا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کچھ عرصہ قبل پاکستان سپر لیگ 8 میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان ایک میچ کوئٹہ کے اکبر بگٹی کرکٹ گراؤنڈ پر بھی کرانے کا اعلان کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close