Featuredتجارت

گندم کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی بڑی کمی

لاہور میں گندم کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی بڑی کمی ہو گئی۔

مارکیٹ اعلامیے کے مطابق آج مرغی کے گوشت کی قیمت میں 70 روپے فی کلو کمی آئی ہے، فی کلو مرغی کے گوشت کی قیمت 504 روپے پر آ گئی ہے، تاہم انڈوں کی قیمت میں کمی نہ ہو سکی اور قیمت 289 روپے درجن برقرار ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ پنجاب میں گندم کی قیمت مزید کم ہو کر 3800 روپے من ہو گئی ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں گندم کی قیمت 3500 روپے من ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت کم ہونے کے باوجود بازار میں آٹے کی قیمت کم نہ ہو سکی، چکی اور فلور ملز مالکان قیمت کم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر اور کمشنر سرکاری آٹے کی قیمتوں پر عمل نہیں کرا پا رہے، دکاندار آٹے کی من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔

لاہور شہر میں بیف اور مٹن بھی مہنگا فروخت ہو رہا ہے، اور اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ بیف اور مٹن سرکاری نرخوں سے کئی گنا مہنگا بیچا جا رہا ہے لیکن کوئی چیک کرنے والا ہی نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close