Featuredسندھ

پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے بیلٹ باکس کی سیل توڑدی ، الیکشن کمیشن کا نوٹس

کراچی: الیکشن کمیشن نے فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کا نوٹس لے لیا

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کراچی کی یوسی 2 تحصیل میونسپل کمیٹی جناح میں بیلٹ باکس کی سیلیں توڑی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے فردوس شمیم نقوی کو پولنگ اسٹیشن سے بے دخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ یہ غیر قانونی حرکت اور ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

الیکشن کمشنر سندھ نے ڈی آر او ایسٹ کو لکھے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ میڈیا کے مطابق فردوس شمیم نقوی نے پولنگ اسٹیشن میں بیلٹ باکس کی سیل توڑی، یہ عمل انتخابی ضابطۂ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا ہے کہ فردوس شمیم نقوی کو فوری پولنگ اسٹیشن سے باہر نکالا جائے، پولنگ اسٹیشن میں بیلٹ باکس کی سیل توڑنے کی فوری رپورٹ بھی دی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close