Featuredسندھ

کراچی بلدیاتی انتخابات ، تمام 235 یوسیز کے نتائج جاری

کراچی: شہر قائد کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرلیں

کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے تمام 235 یوسیز کے نتائج جاری کردیے جن کے مطابق پیپلز پارٹی سب سے آگے ، جماعت اسلامی دوسرے اور پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر ہے۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے 93 یوسیز سے کامیابی حاصل کی ہے۔ دوسرے نمبر پر جماعت اسلامی ہے جو 86 نشستوں پر کامیاب ہوئی جب کہ تیسرے نمبر پر پی ٹی آئی رہی جس نے یوسی چیئرمین وائس چیئرمین کی 40 نشستیں حاصل کیں۔

مسلم لیگ (ن) نے سات، جے یو آئی (ف) نے تین، ٹی ایل پی نے دو اور مہاجر قومی موومنٹ نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی، تین یوسیز سے آزاد امیدوار جیتے۔

10 یوسیز پر امیدوارں کے انتقال کے باعث پولنگ نہیں ہوئی اور ایک نشست پر پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین وائس چیئرمین بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔

اندرون سندھ میں پیپلز پارٹی چھائی رہی بلدیاتی انتخابات کے دوران، حیدرآباد، جوہی، سیہون، ٹھٹھہ، جامشورو، خیرپور ناتھن، مٹیاری، میہڑ، دادو، سجاول، بدین میرپور ساکرو، ماتلی و دیگر اضلاع کی یونین کمیٹیوں میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close