Featuredبلوچستان

پاک فوج کا بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے

بلوچستان ( Balochistan ) کے علاقے ہوشاب میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا چلایا اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے جوانوں کو آپریشن کیلئے بھیجا، جہاں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) ( ISPR ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں ہوشاب کے علاقے تلسر میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا چلایا اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے جوانوں کو آپریشن کیلئے وہاں بھیجا گیا۔

عسکری ترجمان کے مطابق اس دوران علاقے کی ناکہ بندی کی جارہی تھی کہ چار دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔ جوابی فائرنگ میں چاروں دہشت گرد مارے گئے۔ فورسز فرار ہونے والے راستے بلاک کر رہی تھیں۔

آئی ایس پی آرنے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے دیسی ساختہ بم سمیت اسلحہ اور گولا بارود برآمد کیا گیا ہے، جب کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث رہے تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن کا مقصد دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو ختم کرنا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 30 نومبر کو بھی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

کارروائی میں 12 سے 14 دہشت گردوں کے ٹھکانے کی شناخت ہونے کے بعد سیکیورٹی فورسز پوزیشنز سنبھالنے کے عمل میں تھی کہ دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے اور ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا، جب کہ 2 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب رہے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close