Featuredاسلام آباد

عمران خان کا قومی اسمبلی کی رواں ماہ ہی تحلیل کے لئے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قومی اسمبلی کی اسی ماہ تحلیل کے لئے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی کی رواں ماہ ہی تحلیل کے لئے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور پارٹی رہنماؤں کو نئے کارڈ شو کردئیے ہیں۔

عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختون خوا اسمبلیوں کے الگ الیکشنز کے خلاف مزاحمت کا اشارہ دے دیا ہے، اور دونوں صوبائی اسمبلیوں کی تمام سیٹوں پرعمران خان امیدوار ہوں گے۔

تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کی مہم چلائی جائے گی،عمران خان نے پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کے الیکشن پہلے ہونے کی صورت میں مزاحمتی پلان بھی دے دیا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ دونوں صوبائی اسمبلیوں کی تمام سیٹوں پرعمران خان امیدوار ہوں گے، اور تحریک انصاف ان انتخابات میں بطور احتجاج حصہ لے گی، کیوں کہ تمام نشستوں پر ایک ہی فرد کے امیدواربننے سے صوبائی انتخابات بے معنی ہوجائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close