Featuredپنجاب

ہمیں الیکشن کمیشن کی نیت کا علم ہے، الیکشن کمیشن عمران خان کے خلاف روز مقدمات کررہا ہے

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے بنائے نگراں وزیر اعلیٰ کو چلنے نہیں دیں گے۔

لاہور میں قرآن کریم پورٹل کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن کی نیت کا علم ہے، الیکشن کمیشن عمران خان کے خلاف روز مقدمات کررہا ہے.

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے ہمارے مجوزہ ناموں میں مسلم لیگ (ن) کے لوگ بھی تھے، ایک کو شہباز شریف کے اپنے کیبینٹ سیکریٹری ہیں، ناصر کھوسہ بھی شہباز شریف کے چیف سیکریٹری رہے ہیں۔ ہم چیف الیکشن کمشنر کے بنائے نگراں وزیر اعلیٰ کو چلنے نہیں دیں گے۔ اس کے لئے ہم سپریم کورٹ جائیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ پر تنقید کے سوال پر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ جب دشمن غلطی کرے تو اسے روکتے نہیں، انہیں غلطی کرنے دیں ، خود ہی ڈوبیں گے،عمران خان مشاورت کرتے ہیں، وہ غلطی کرتے ہیں تو ہم انہیں روکتے ہیں۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ سیاسی ہوتی ہے تو وہ حلقے تک محدود نہیں رہتی، صوبہ یا پاکستان ہوتا ہے،ہم محنت کرتے ہیں، اللہ کی جانب سے فیصلہ آئے گا، قائداعظم کے بعد عمران خان بڑے لیڈر ہیں، شریف خاندان والے صبح اٹھنے سے لے کر رات تک جھوٹ ہی بولتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close