Featuredکھیل و ثقافت

پی ایس ایل 8 ایونٹ 13 فروری کو شروع ہوگا

پاکستان سپرلیگ 8 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، ایونٹ 13 فروری سے شروع ہوگا۔

پی ایس ایل 8 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 8 میں 34 میچز ہوں گے، جن میں سے 11 مقابلے راولپنڈی میں ہوں گے۔

پی ایس ایل 8 کے کراچی اور لاہور میں 9، 9 جبکہ ملتان میں 5 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے 2023 کے ایونٹ میں 36 غیر ملکی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close