Featuredکھیل و ثقافت

ماریہ خان کے شاندار گول نے پاکستان کو شکست سے بچالیا

سعودی عرب میں 4 ملکی ویمنز فٹبال ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں قومی ٹیم کی کپتان ماریہ خان نے فری کک پر شاندار گول کرکے پاکستان کو شکست سےبچالیا

سعودی عرب میں 4 ملکی ویمنز فٹبال ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں قومی ٹیم کی کپتان ماریہ خان نے ایک ایسا گول کردیا جس نے انھیں عالمی شہرت دلادی۔ اس گول کے باعث پاکستان شکست سے بھی بچ گیا۔

ماریہ خان نے سائیڈ لائن سے ایسی فری کک لگائی کہ فٹبال فضا میں بل کھاتے ہوئے پول میں جا گری۔ کک اتنی طاقتور، تیز رفتار اور تیر بہ ہدف تھی کہ مخالف ٹیم کی گول کیپر گیند چھونے کے باوجود اسے روکنے میں ناکام رہیں۔
اس گول کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فٹبال کے بڑے بڑے ناقد پاکستانی خاتون فٹبالر کے اس گول کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ پاکستانی صارفین نے بھی ماریہ خان کو خوب سراہا۔

ماریہ خان پاکستان کے دو اسکواش لیجنڈز کی قریبی رشتے دار ہیں۔ وہ عالمی شہرت یافتہ اسکواش کھلاڑی ہاشم خان کی نواسی ہیں اور امریکا میں پیدا ہوئی تھیں اور وہیں اپنے نانا سے اسکواش کی تربیت بھی حاصل کرتی رہی ہیں۔

علاوہ ازیں ماریہ خان چھ ورلڈ اوپن اور 10 برٹش اوپن جیتنے والے اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کی بھانجی بھی ہیں۔

امریکا میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد ماریہ خان نے وہیں ایک فٹبال کلب میں بطور گول کیپر شمولیت اختیار کی تھی۔

بعد ازاں 2013 میں اعلیٰ تعلیم کے لیے ماریہ خان کو متحدہ عرب امارات آنا پڑا لیکن یہاں بھی انھوں نے فٹبال کا شوق جاری رکھا اور اماراتی ٹیم میں مڈ فیلڈر کے طور پر کھیلنے لگیں۔

ماریہ خان 2018 کو پاکستان میں واپڈا کی ٹیم میں شامل ہوئیں اور 2020 میں قومی ویمنز فٹبال ٹیم کے 30 کھلاڑیوں میں جگہ ملی اور اسی سال نیپال کے ساف گیمز کے لیے قومی ٹیم کی کپتان بنائی گئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close