Featuredسندھ

کراچی کیلئے کولڈ ویو سردی کی لہر کا نیا الرٹ جاری

کراچی: سندھ کے دیہی اضلاع میں اتوار اور کراچی میں پیر سےسردی کی شدت بڑھے گی

جمعے کو کراچی میں کم سے کم پارہ 14 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 25.2 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں بند ہیں جبکہ بلوچستان کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 15 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی اور صبح کے وقت ہلکی دھند کے سبب حد نگاہ 3 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔
صوبہ سندھ میں 22 جنوری سے سردی کی ایک نئی لہر آنے کا امکان ہے اور بالائی سندھ کے اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت 4 سے6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سردی کی شدت پیر سے بڑھنے کا امکان ہے جس کے دوران کم سے کم پارہ 5 ڈگری تک گرسکتا ہے اور شہر میں مغربی ہواؤں کے زیراثر بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ سردی کی لہر کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر کی تین روزہ پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران شہر بلوچستان کی شمال مشرقی اور مشرقی ہواؤں کے زیراثر رہ سکتا ہے اور اس دوران مطلع سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے،آج (ہفتے) کو کم سے کم پارہ 10 سے 12 ڈگری جبکہ اتوار کو کم سے کم پارہ 9 سے 11 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 سے 23 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close