Featuredخیبر پختونخواہ

پرامن انتخابات اولین ترجیح ہے، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے: نگراں وزیراعلیٰ

نومنتخب نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کا کہنا ہے کہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان کا کہنا تھا پرامن انتخابات اولین ترجیح ہے، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ہم الیکشن کمیشن کو بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔

اعظم خان کا کہنا ہے کہ نگران وزیر داخلہ رہ چکا ہوں، انتخابات میں الیکشن کمیشن کو مکمل سپورٹ کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں امن و امان کا مسئلہ ہے، مہنگائی کا مسئلہ ہے، اسےکم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی کوشش کروں گا۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ کے پی کے لیے اعظم خان کے نام پر اتفاق کیا تھا۔

گورنر کے پی غلام علی نے آج اعظم خان کی بطور نگران وزیراعلیٰ کے پی تعیناتی کی باقاعدہ منظوری بھی دے دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close