Featuredسندھ

عام آٹا 98 روپے اور چکی کا آٹا 105 روپے میں فروخت ہوگا، کمشنر کراچی

کمشنر کراچی نے شہر میں آٹے کی نئی قیمتیں مقرر کردیں، عام آٹے کی قیمت 98 اور چکی کے آٹے کے نرخ 105 روپے فی کلو مقرر کئے گئے ہیں۔

کمشنر کراچی کی جانب سے طے کردہ قیمت کے مطابق شہر میں ایکس فلار مل 95 روپے اور ریٹیل میں آٹے کی قیمت 98 روپے فی کلو ہوگی۔

کمشنر کراچی کے مطابق چکی کے آٹے کی ریٹیل قیمت 105 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ شہر بھر میں چکی کا آٹا 130 سے 140 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close