Featuredپنجاب

محسن رضا نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کردیا گیا

اپوزیشن کی جانب سے محسن رضانقوی اور احد چیمہ کا نام تجویز کیا گیا تھا

 الیکشن کمیشن نے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے تجویز کردہ مجموعی طور پر چاروں ناموں پر غور کرنے کے بعد محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ آرٹیکل 224 اے 3 کے تحت نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کا اہم اجلاس کمیشن میں ہوا اور کمیشن نے مکمل غورو خوض کے بعد سید محسن رضا نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تعینات کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے اور اسی سلسلے میں گورنر پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا کہ وہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے حلف لیں۔

خیال رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس میں چاروں ممبران، سیکرٹری الیکشن کمیشن، اسپیشل سیکریٹری اور ڈی جی لا شریک ہوئے تھے جبکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے چاروں نامزدگیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی تھی۔

حکومت کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نوید چیمہ اور احمد نواز سکھیرا جبکہ اپوزیشن کی جانب سے محسن رضانقوی اور احد چیمہ کا نام تجویز کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close