Featuredپنجاب

نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے خلاف عدالت جارہے ہیں، کل سے احتجاج شروع

 لاہور : ہمارے مخالف لوگوں کا اب ایک پوائنٹ ایجنڈا ہوگا پی ٹی آئی کو کیسے دبانا ہے

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کیے جانے کے فیصلے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کل سے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے خلاف عدالت جارہے ہیں، کل سے مظاہرے شروع کررہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ کل لاہور جبکہ بدھ کو راولپنڈی میں احتجاج کریں گے، محسن نقوی ہمارے مخالف پولیس والوں اور بیورو کریٹ کو لگائے گا جو الیکشن میں دھاندلی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کو وزیراعلیٰ بنانے کے پیچھے وہ لوگ ہیں جنہوں نے عمران خان کے اوپر کاٹا ڈالا ہوا ہے، سیاستدانوں کے اوپر کاٹا لگانے کا نقصان پورے ملک کو ہوتا ہے، ہم نے پوری کوشش کی کہ انتشار نہ ہونے دیں۔

عمران خان نے کہا کہ ان کو معلوم ہے کہ یہ الیکشن میں ہمیں ہرا نہیں سکتے، اس لیے الیکشن نہیں کراتے، ہمارے مخالف لوگوں کا اب ایک پوائنٹ ایجنڈا ہوگا پی ٹی آئی کو کیسے دبانا ہے، یہ تب الیکشن کرائیں جب انتظامیہ اور عملہ ان کا اپنا ہوگا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جنرل باجوہ کے این آر او ٹو ملنے سے یہ سب بچ گئے، توشہ خانہ کا کیس سب سے بڑا مزاق تھا، اس حکومت نے توشہ خانہ میں میری تمام تفصیل دی، اب عدالت نے ان سے توشہ خانہ کا ریکارڈ طلب کیا تو کہتے ہیں کہ سیکرٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری نے توشہ خانہ سے گاڑیاں چوری کیں، صاف شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملک ہاتھ سے نکل جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close