Featuredاسلام آباد

پی ٹی آئی کی عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے مشاورت مکمل: ملک گیر احتجاج کا فیصلہ

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی نے مبینہ انتقامی کارروائیوں پر ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سینئر قیادت کا اجلاس آج زمان پارک میں طلب کر لیا ہے۔

مشاورتی اجلاس میں پارٹی کے سینئر وکلاء بھی شریک ہوں گے، اور عمران خان پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے موجوہ صورتحال کے حوالے سے حکمتِ عملی پر مشاورت کریں گے، جب کہ دیگر پارٹی رہنماؤں کی ممکنہ گرفتاریوں کے ردعمل کی حکمت عملی پربھی مشاورت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے حکومت کی انتقامی کارروائیوں پر ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو آج کے اجلاس کے لیے ٹھوس تجاویز پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔

پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہرمرحلہ وار کارکنوں کو دھرنا دینے اور احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کارکنان مختلف شفٹوں میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کریں گے۔

شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور کے مختلف ٹاؤنز کے ورکرز زمان پارک کے باہر ڈیوٹی دیں گے، ان میں سے ایک ٹاؤن کے ورکرز صبح شام دو شفٹ میں زمان پارک کے باہر پہنچیں گے۔

دوسرے مرحلے میں دیگر اضلاع کے کارکن بھی زمان پارک میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے، شیخوپورہ گوجرانولہ ننکانہ صاحب، قصور،اوکاڑہ اورگجرات کے کارکن مختلف شفٹوں میں زمان پارک کے باہرڈیوٹی دیں گے۔

سینئر قیادت نے اس حوالے سے تمام ٹاؤنز اورضلعی صدور کو ہدایت جاری کر دی۔

زمان پارک میں سینئر قیادت سے گفتگو میں پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ 22 کروڑ عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے، فواد چوہدری تحریک انصاف کے ہراول دستے کے کارکن ہیں۔

عمران خان نے تحریک انصاف کے مرکزی قیادت ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مجھے کبھی گرفتاری نہیں کر سکتی ان کے اپنے کیسزعدالتوں میں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close